China, BBC, World News, media code, UK authorities, license, China, global state TV network, CGTN
20 اپریل 2021 (20:11) 2021-04-20

بیجنگ:چین نے تبت میں تین ہوائی اڈوں کی تعمیر کا اعلان کر کے بھارت اور امریکہ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ،امریکہ اور بھارت چاہتے تھے کہ تبت سے چین کا اثر ورسوخ ختم کروا کر دلائی لامہ کے حوالے کیا جائے لیکن چین نے تین ہوائی اڈوں کی تعمیر کا اعلان کر کے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہری ہوابازی کے انتظامی ادارے (سی اے اے سی)کے مطابق ملک کے جنوب مغربی تبت خوداختیارخطے میں تین نئے ہوائی اڈے تعمیر کئے جائیں گے،جو خطے کے جامع ٹرانسپورٹ سسٹم کو مزید بہتر بنائیں گے۔

چین کے ادارے سی اے اے سی نے بتایا کہ قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن نیتبت میں تین نئے ہوائی اڈوں کی تعمیراورلہاسا گونگگار ایئرپورٹ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

یہ تینوں ہوائی اڈے  لہونزی کاونٹی،تنگری کاونٹی اور بورنگ کاونٹی میں تعمیر ہوں گے جبکہ توسیعی منصوبے کے تحت لہاسا گونگگار ایئرپورٹ کا دوسرا رن وے تعمیر کیا جائے گا۔

اس منصوبے پرکل لاگت کا تخمینہ 13ارب60کروڑ یوآن( تقریبا2ارب 9کروڑامریکی ڈالر) سے زیادہ لگایا گیا ہے۔


ای پیپر