Speaker National Assembly Asad Qaiser ,Shahid Khaqan Abbasi,PMLN,National Assembly
20 اپریل 2021 (19:37) 2021-04-20

اسلام آباد :قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس میں حالات اُس وقت خراب ہو گئے جب سپیکر قوم اسمبلی اسد قیصر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی میں تلخی اس حد تک بڑھ گئی کہ بات جوتوں تک پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر کو ملک بدر کرنے کیلئے پیش کی جانے والی قرارداد کیلئے قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں حالات اُس وقت خراب ہوئے جب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے ،میں جوتا اُتار کر آپ کو ماروں گا ،جس پر سپیکرقومی اسمبلی  اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی حد میں رہیں ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جس میں ارکان پارلیمنٹ سے آئندہ رائے لی جائے گی۔

دوران اجلاس سپیکر اسد قیصر اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے دوران جھڑپ ہوئی، شاہد خاقان عباسی تمام پارلیمانی آداب بھول گئے،اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دھمکیاں دیتے رہے ۔


ای پیپر