بچوں کے لئے دلچسپ فیچرز والا سمارٹ فون متعارف کروادیا گیا
کیپشن:   smart phones for children سورس:   فائل فوٹو
20 اپریل 2021 (19:30) 2021-04-20

میڈیا  رپورٹس کے مطابق  ‘‘نووس ’’ نامی سمارٹ فون ایک ہی وقت میں سمارٹ واچ ،سمارٹ فون اور بچوں کی مدد کے لئے مصنوعی ذہانت والا اسپیکر بھی بن جاتا ہے۔ اس سمارٹ فون میں آڈیو ،ویڈیو کال اور مسیجینگ کی سہولت موجود ہے ۔ یہ فون فور جی نیٹ ورک کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

 اس فون کی بیٹری روایتی فون کے مقابلے میں تین گنا زیادہ کام کرتی ہے۔ بچوں کے حوالے سے ڈیزائن ہونے کی وجہ سے یہ فون سائز میں عام فونز سے چھوٹا ہے۔ 

بچوں کے لیے ڈیزائن کردہ اس فون میں والدین کی جانب سے لگائے جانے والے لاک اور پابندیوں کی سہولت موجود ہے۔ فون گم ہونے کی صورت میں اس کو  تلاش کرنے کے لیے کئی آپشنز دیے گئے ہیں۔

فون بنانے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فون میں والدین کی جانب سے لگائے جانے والے لاک اور پابندیوں کی سہولت موجود ہے ۔نووس نامی یہ سمارٹ فون  بچوں کو ورزش کی ترغیب دیتا ہے۔بچے ایمرجنسی کی صورت میں ایک بٹن دبا کر والدین کو مدد کے لیے پکار سکتے ہیں۔

  بچے کی لوکیشن معلوم کرنے کے لئے بھی یہ فون مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اگر بچہ کسی غیر آگاہ راستے پر چل پڑے تو اس کی اطلاع والدین کو بروقت مل جاتی ہے۔ تاہم فون کی اسکرین  ٹچ    نہیں اور دوسرے سمارٹ فونز کے مقابلے میں  چھوٹی ہے  مگر اس میں خاص فیچر یہ ہے کہ اگر بچہ فون میں لگا بٹن تین مرتبہ دبا دے تو  مدد کے لئے ایک ایس او ایس پیغام   والدین تک پہنچ جاتاہے۔

کمپنی زرائع کے مطابق  نووس فون کی قیمت 199 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔


ای پیپر