سونے کی فی تولہ قیمت میں سات سو روپے کمی
سورس:   فائل فوٹو
20 اپریل 2021 (17:32) 2021-04-20

لاہور: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک مرتبہ پر دھڑام سے نیچے گر گئی۔ قدر میں 700 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 773 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونےکی قیمت بھی صرافہ مارکیٹوں میں 600 روپے کم ہو گئی اور نئی قیمت 88 ہزار 820 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 10 روپے اور 8.58 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1350 ر وپے اور 1157.40 روپے ہو گئی ہے۔

بشکریہ(نیو نیوز)


ای پیپر