Lionel Messi, shirts, free vaccines, 50,000 footballers, Argentine, Barcelona
20 اپریل 2021 (10:33) 2021-04-20

بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کی شرٹس 50 ہزار فٹبالرز کیلئے مفت ویکسین کا ذریعہ بن گئیں ۔

میسی نے 3 دستخط شدہ شرٹس عالمی وبا کی ویکسین بنانے والی چین کی کمپنی کو عطیہ کیں ، اس کے بدلے میں کمپنی 50 ہزار فٹبالرز کیلئے ویکسین دے گی ۔ ارجنٹائن کے 26 فرسٹ ڈویژن کلبوں کے کھلاڑیوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی ۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا سے 14 کروڑ ، 25 لاکھ ، 27 ہزار ، 267 افراد متاثر ہو گئے جبکہ وبا سے اموات کی تعداد 30 لاکھ 39 ہزار 56 ہوگئی ۔ دنیا بھر میں وبا کے 12 کروڑ ، 9 لاکھ ، 56 ہزار ، 357 مریض صحت یاب ہوئے ۔

برازیل میں وبا سے 3 لاکھ ، 73 ہزار 442 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بھارت میں وبا سے 1 لاکھ 80 ہزار 550 ہلاکتیں ہوئیں ۔ میکسیکو میں وبا سے 2 لاکھ 12 ہزار 339 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ برطانیہ میں وبا سے 1 لاکھ ، 27 ہزار 274 افراد ہلاک ہوچکے ۔ اٹلی میں وبا سے 1 لاکھ ، 17 ہزار 243 ہلاکتیں ، فرانس میں 1 لاکھ 1 ہزار 180 ہلاکتیں ہوئیں ۔

روس میں وبا سے 1 لاکھ ، 5 ہزار 928 ہلاکتیں ، جرمنی میں 80 ہزار 718 ہلاکتیں ہوئیں ۔

اسپین میں وبا سے 77 ہزار ، 102 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ ایران میں 67 ہزار 130 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ انڈونیشیا میں 43 ہزار 567 افراد ہلاک ، جنوبی افریقہ میں 53 ہزار 736 ہلاکتیں ہوئیں ۔


ای پیپر