Meteorological Department, forecast rains, Pakistan, Punjab, Sindh, Balochistan
20 اپریل 2021 (09:06) 2021-04-20

لاہور: پنجاب کے بیشتر شہروں میں بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے ۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ ، ہارون آباد ، کلورکوٹ ، ڈیرہ غازی خان اور کالاباغ میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا ۔ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بوندا باندی ہوئی ۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت شمال مشرقی بلوچستان ، بالائی سندھ ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی جبکہ سکھر اور لاڑ کانہ میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

کراچی گرمی کی لپیٹ میں رہے گا ، درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ دادو اور مٹھی میں درجہ حرارت 43 ، نواب شاہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔


ای پیپر