137 patients, global pandemic, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO
20 اپریل 2021 (08:22) 2021-04-20

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 137 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 16 ہزار 453 ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹے میں 68 ہزار 2 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے 5 ہزار 445 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں وبا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد رہی جبکہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 66 ہزار 882 ہوچکی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق معصوم بچے بھی وبا کی لپیٹ میں آنے لگے ہیں جبکہ تین سالہ بچہ وبا کے باعث جان کی بازی ہار گیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال میں اس وقت 7 بچے وارڈ میں داخل ہیں ۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا سے 14 کروڑ ، 25 لاکھ ، 27 ہزار ، 267 افراد متاثر ہو گئے جبکہ وبا سے اموات کی تعداد 30 لاکھ 39 ہزار 56 ہوگئی ۔ دنیا بھر میں وبا کے 12 کروڑ ، 9 لاکھ ، 56 ہزار ، 357 مریض صحت یاب ہوئے ۔

برازیل میں وبا سے 3 لاکھ ، 73 ہزار 442 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بھارت میں وبا سے 1 لاکھ 80 ہزار 550 ہلاکتیں ہوئیں ۔ میکسیکو میں وبا سے 2 لاکھ 12 ہزار 339 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ برطانیہ میں وبا سے 1 لاکھ ، 27 ہزار 274 افراد ہلاک ہوچکے ۔ اٹلی میں وبا سے 1 لاکھ ، 17 ہزار 243 ہلاکتیں ، فرانس میں 1 لاکھ 1 ہزار 180 ہلاکتیں ہوئیں ۔

روس میں وبا سے 1 لاکھ ، 5 ہزار 928 ہلاکتیں ، جرمنی میں 80 ہزار 718 ہلاکتیں ہوئیں ۔

اسپین میں وبا سے 77 ہزار ، 102 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ ایران میں 67 ہزار 130 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ انڈونیشیا میں 43 ہزار 567 افراد ہلاک ، جنوبی افریقہ میں 53 ہزار 736 ہلاکتیں ہوئیں ۔


ای پیپر