خدارا مجھے بچا لیں ،میرا بڑی مشکل میں پھنس گئیں
20 اپریل 2020 (18:26) 2020-04-20

نیو یارک:پاکستانی اداکارہ میرا نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ انہیں نیو یارک سے واپس پاکستان لانے کے انتظامات کیے جائیں۔

اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اس وقت نیو یارک کے ہوٹل کے کمرے میں قید ہیں، وہ ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ کیلیے آئی تھیں، ان کے تمام کولیگز جاچکے ہیں اور وہ امریکہ میں ہی پھنس گئی ہیں، ان کے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ” نیو یارک قبرستان بنتا جارہا ہے، یہاں ہر روز ہزاروں کی تعداد میں اموات ہورہی ہیں، موت سب کو آنی ہے لیکن میں کسی غیر ملک میں نہیں مرنا چاہتی، آپ سے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی ہوں کہ میری واپسی کے انتظامات کیے جائیں، میں پاکستان میں مرنا چاہتی ہوں۔


ای پیپر