چین میں دنیا کے سب سے بڑے سٹیڈیم کی تعمیر ،جانتے ہیں کس کھیل کیلئے ؟
20 اپریل 2020 (17:44) 2020-04-20

بیجنگ: چین کے فٹ بال کلب نے1.7 ارب ڈالر کی لاگت سے دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیرات کا آغاز کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوانگ ذو ایورگرینڈے نامی چینی فٹ کلب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ سیٹوں پر مشتمل اسٹیڈیم کی تعمیرات کا آغاز ہو گیا جو 2022 تک مکمل ہو جائے گا۔فٹ بال کلب کے صدر زی ہائیجن نے کہا ہے کہ کنول کے پھول کی شکل پر بننے والے عالمی معیار کا اسٹیڈیم چین کے لیے اسی طرح امتیازی حیثیت رکھتا ہے جس طرح برج خلیفہ دبئی اور سڈنی اوپرا ہاؤس آسٹریلیا کے لیے رکھتا ہیاور یہ دنیا میں چینی فٹبال کی اہم علامت بنے گا۔

شنگائی میں قیام پذیر امریکی ڈیزائنز حسن سید نے اسٹیڈیم کا ڈیزائن بنایا ہے۔ خیال رہے کہ گوانگ زو کو کنول کے پھولوں کا شہر کہا جاتا ہے۔گوانگ اوورگراینڈے چین اور ایشیاء کی کامیاب فٹ بال ٹیموں میں سے ایک ہے۔ اس کلب نے آٹھ مرتبہ چینی سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دو ایشین چیمپئنز لیگز بھی اس کلب نے اپنے نام کی ہیں۔


ای پیپر