ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کب ہو گا ؟آئی سی سی کا اہم فیصلہ
20 اپریل 2020 (17:01) 2020-04-20

لندن:آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے حوالے سے آئی سی سی کا اہم اجلاس جمعرات کو ہوگا ،جس میں ایونٹ کے دوران حالات خراب ہونے کی وجہ سے ٹیموں کو آسٹریلیا میں پھنس جانے سمیت دیگر خدشات پرٹیلی کانفرنس کے ذریعے غور کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں برس 18اکتوبر سے 15نومبر تک شیڈول ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے دیگرکھیلوں کی طرح اس ایونٹ پر بھی غیر یقینی کے سائے لہرا رہے ہیں، ا?ئی سی سی اور مقامیا?رگنائزنگ کمیٹی شیڈول پر ہی ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے پرامید ہے،اس حوالے سے مختلف آپشنز پر بھی غور ہونے لگا۔

منتظمین کا خیال ہے کہ ایونٹ ابھی 6 ماہ دور اور تب تک حالات معمول پر آجائیں گے، مگر اب نیا خدشہ ستانے لگاکہ اگر کسی طرح 15مہمان ٹیموں کو ا?سٹریلیا پہنچا دیا گیا اور پھر حالات اچانک خراب ہوجاتے ہیں تو کہیں وہ ادھر ہی نہ پھنس جائیں اور وطن واپسی کی راہ ہی مسدود نہ ہوجائے،جیسا کہ اس وقت ایوی ایشن انڈسٹری بند اور زیادہ تر ممالک کی سرحدیں سیل ہیں۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کی اہم ٹیلی کانفرنس جمعرات کو شیڈول ہے، اس کے ایجنڈے میں ٹیموں کے نئے خدشے کو بھی شامل کرلیا گیا اور اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا،بند دروازوں میں شائقین کے بغیر میچز کرانے کا آپشن بھی زیر غور آئے گا،اسی طرح چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی ٹیسٹ چیمپئن شپ پر بھی باتکرے گی، پاکستان نے اس کے شیڈول میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔


ای پیپر