ٹرمپ ٹاور کے سامنے میتیں۔۔۔ امریکہ میں تباہی
20 اپریل 2020 (16:07) 2020-04-20

نیویارک:نیویارک کے شہریوں نے ٹرمپ ٹاور کے سامنے علامتی میتیں رکھ کر بڑا احتجاج کیا۔کورونا وائرس نے امریکا میں تباہی مچا دی ہے۔ بالخصوص نیویارک سٹی میں جہاں سب سے زیادہ متاثرین اور ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں اور ایسے میں صدر ٹرمپ الزام تراشیوں اور میڈیا سے الجھنے میں وقت ضائع کررہے ہیں۔

نیویارک میں شہریوں نے ٹرمپ ٹاور کے باہر کورونا وائرس کے حوالے سے ناقص انتظامات ہر مظاہرہ کیا۔ ان مظاہرین نے امریکی صدر کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین نے ٹرمپ ٹاور کے سامنے علامتی میتیں رکھ کر امریکی صدر کو یہ باور کرایا کہ ان کے ناقص انتظامات اور فیصلوں کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے لیکن وہ ابھی تک کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنے سے قاصر رہے ہیں ۔


ای پیپر