امریکہ ’کنگ آف وینٹی لیٹرز‘ بن چکا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
20 اپریل 2020 (13:48) 2020-04-20

نیویارک: امریکہ میں لاک ڈاون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف میڈیکل ورکرز میدان میں آ گئے۔

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں شہریوں نے گھروں سے باہر نکل کر لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حق میں مظاہرے کیے۔ لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے امریکی ریاستوں واشنگٹن، مونٹانا، ایریزونا اور کولاراڈو میں منعقد ہوئے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا ہے کہ اب امریکہکنگ آف وینٹی لیٹرز ‘ بن چکا ہے، یعنی امریکہ کے پاس اپنی ضرورت سے زیادہ وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔


ای پیپر