کینیڈا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 16 افراد ہلاک
20 اپریل 2020 (13:17) 2020-04-20

کینیڈا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح شخص نے پولیس کا بھیس بدل کر خاتون سمیت سولہ افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

کینیڈین فیڈرل پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نووا اسکاشیا کے قصبے پورٹاپک میں پیش آیا، جہاں ہلاک افراد کی لاشیں ایک گھر کے باہر اور اندر سے ملیں۔ پولیس نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دے دیا جبکہ حملے کی وجہ اب تک معلوم نہ ہو سکی۔


ای پیپر