وزیر اعظم کی عوام سے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرنے کی اپیل
20 اپریل 2020 (12:09) 2020-04-20

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی کورونا سے بچاؤ کیلئے عوام سے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرنے کی اپیل۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جتنا خود کو نظم و ضبط سے آراستہ کریں گے اتنا ہی ہمارے لئے وباء سے نمٹنا آسان ہوگا۔ وزیراعظم نے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں کے پیغام پر مبنی ویڈیو بھی شیئر کی۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد سے بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوپائے گی۔ کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، یہ جنگ جیتنی ہے تو اپنی حفاظت ہمیں خود کرنا ہوگی۔


ای پیپر