امریکی تیل کی قیمت کم ترین سطح پر آ گئی
20 اپریل 2020 (10:42) 2020-04-20

نیویارک: دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے جہاں تیل کی مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار ہے، وہیں امریکی تیل کی قیمت 1999 کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی۔

فیکٹریاں اور مینوفیکچرنگ پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے تیل کی مانگ میں بہت زیادہ کمی دیکھی گئی، ایک بیرل تیل کی قیمت 14 فیصد کمی کے ساتھ 15.65 ڈالر ہو گئی ہے۔


ای پیپر