پاک بھارت میچ کیلئے جنگ نہیں پیار کا لفظ استعمال ہونا چاہیے : شعیب ملک
20 اپریل 2019 (23:17) 2019-04-20

لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کیلئے جنگ کا لفظ اچھا نہیں ، پیار دوریاں ختم کرتا ہے۔

ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا کہ وقت سے بہت پہلے انگلینڈ جانے کا سو فیصد فائدہ ہوگا، ہر میچ کا پریشر ہوتا ہے ، ورلڈ کپ اسکواڈ میں آنے پر انتہائی خوش ہوں یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا، امید ہے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھاں گا، تنقید کرنے والوں کے ذاتی ایجنڈے بھی ہوتے ہیں، کھلاڑی پرایسا وقت بھی آتاہے جب وہ اپنا بہترین نہیں دے سکتا جب کہ پاک بھارت میچ کیلیے جنگ کا لفظ ہی اچھا نہیں ، پیار دوریاں ختم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ورلڈ کپ میں ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے، نئے کھلاڑی بھی اچھی پرفارمنس دیں گے، ورلڈ کپ میں ہمارے پاس تجربہ کار کھلاڑی بھی ہیں، ہرمیچ میں بھرپور فائٹ کریں گے، بھارت کے ساتھ میچ کا اپنا مزہ ہے ، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ،اوپنر رنز کریں تو ٹیم کے لیے بہتر ہوتاہے۔


ای پیپر