بجٹ کی تیاری کی ہدایت جاری کردی ہیں: حفیظ شیخ
20 اپریل 2019 (22:29) 2019-04-20

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کر کے وزیراعظم کو آئی ایم ایف حکام سے متعلق گفتگو پر اعتمادمیں لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کی ہدایت جاری کردی ہیں، بجٹ کیلئے میڈیم ٹرم اسٹریٹجی پیپر کیلئے ہدایات دے دیں۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل بھی تیز کیا جائے گا، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانا چاہتا ہے، آئی ایم ایف نے مشن جلد پاکستان بھیجنے کی کمٹمنٹ کی ہے، مشن جلد از جلد پاکستان آئے گا۔

مزید برآں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ وزارت خزانہ پہنچے جہاں انہوں نے سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگہ سے ملاقات کی۔سیکریٹری خزانہ نے نئے بجٹ اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا۔


ای پیپر