اسد عمر نے خود استعفیٰ دیا: شیخ رشید
20 اپریل 2019 (19:26) 2019-04-20

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسد عمر نے خود استعفی دیا، صرف ایک وزیر کو نکالا گیا جس پر طوفان کھڑا کر دیا گیا، میں نے بہت سے وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا، خدا گواہ ہے کہ عمران خان سب سے بہترکام کر رہے ہیں، ملک سرحدوں پر حملوں سے نہیں معیشت تباہ ہونے سے ٹوٹتے ہیں، اسد عمر سے بات کروں گا کہ وہ کابینہ کا حصہ رہیں، پیسنجر کوچز کا ٹینڈر منسوخ کر رہا ہوں، چین سے واپسی پر اچھی خبریں سنا وں گا۔ ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیسنجر کوچز کا ٹینڈر منسوخ کر رہا ہوں، 3 سال سے جو افسر ایک ہی جگہ کام کر رہے ہیں ان کا ٹرانسفر ہوگا۔ چین سے واپسی پر اچھی خبریں سنا ؤ ں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ سرسید ٹرین کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔ کچھ لوگ طعنے دیتے تھے کہ کوچز کہاں سے لائیں گے، ریلوے کے مسافر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں۔ اب میں کراچی میں ایک ہفتہ بیٹھا کروں گا۔ ایم ایل ون اور ٹو کے ساتھ ایم ایل تھری پر بھی جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، وزیر اعظم کی موجودگی میں ایم ایل ون پر دستخط ہوں گے۔ ریلوے کے نئے منصوبوں سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ شہید ریلوے ڈرائیور کے اہل خانہ کو پلاٹ دیا جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں، یہ کپتان کا کام ہے با ونڈری پر کس کو لے جانا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں بہت سے لوگ پہلی بار آئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کو 5 سال پورے کرتے دیکھ رہا ہوں۔ وزیر اعظم جب حکومت میں آئے خزانہ نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ جس پر نیب کیسز ہوں گے اسے وزیر اعظم برداشت نہیں کریں گے، وزیر دفاع کی میں نے کوئی خبر نہیں سنی۔ نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری کا سیاسی مستقبل نہیں۔ صرف شہباز شریف تک قائم ہوں، کسی کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ بلاول باپ کی کرپشن بچانے کے لیے کھڑا ہوگا تو اس کی سیاست ختم ہوجائے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجودہ آئین کو آگے لے کر چلنا ہے۔ وزیر اعظم نے ایسے وزیر کو نکالا جس کا میں تصور نہیں کرسکتا۔ بجٹ کا پتہ نہیں، 24 اپریل کو ریلوے کے بجٹ کو فائنل کروں گا۔ ایم ایل ون پر چین میں دستخط نہ ہوں یہ سازش تھی۔ چین سے واپسی پر بہت بڑی ٹرین کی خوشخبری دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس ٹریکر کے بھی پیسے نہیں، ٹریکر کی وجہ سے ریلوے میں 2 نمبر لوگ ڈر رہے ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز سے متعلق 5 ممبرز کی کمیٹی بنی ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں۔ اسد عمر آئی ایم ایف سے معاملات طے کر آئے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسد عمر نے خود استعفی دیا، صرف ایک وزیر کو نکالا گیا جس پر طوفان کھڑا کر دیا گیا، میں نے بہت سے وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا، خدا گواہ ہے کہ عمران خان سب سے بہترکام کر رہے ہیں، ملک سرحدوں پر حملوں سے نہیں معیشت تباہ ہونے سے ٹوٹتے ہیں، اسد عمر سے بات کروں گا کہ وہ کابینہ کا حصہ رہیں۔


ای پیپر