شمالی علاقہ جات میں برفباری سے ملک میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا
20 اپریل 2018 (20:23) 2018-04-20

لاہور: آج صبح سے ہونے والی بارش کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم خوش گوار ہوگیا ہے جبکہ کوئٹہ شہر کے گرد و نواح میں پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، ملتان اور ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف حصوں اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش ہوئی جب کہ چمن اور زیارت سمیت شمالی بلوچستان میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔کوئٹہ شہر کے گرد و نواح میں پہاڑوں پر برفباری کے بعد شہر کا موسم سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی اور پشاور میں آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے جب کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، کوہاٹ، مری اور مالاکنڈ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔


ای پیپر