Photo Credit Yahoo

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات ،ریحام خان بھی میدان میں آگئیں
20 اپریل 2018 (18:08) 2018-04-20

اسلام آباد :پاکستانی اداکارہ ، ماڈل اور گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے۔ اس پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔ تاہم اب پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی میشا شفیع کے اس انکشاف پر بیان دیا۔

ریحام خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے اس باہمت خاتون پر فخر ہے۔ یہ میری راک اسٹار ہے۔ ایسی خواتین کو مزید طاقت ملے جو ایسی شکایتوں یا ایسے رویوں کےخلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہیں۔


ای پیپر