عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے : شیخ رشید
20 اپریل 2018 (17:57) 2018-04-20

رحیم یار خان : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام اور طالع آزمائوں کا خطرہ رہے گا۔


رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی آدمی سوچ سکتاہے کہ جج کے گھر پر ایک دن میں دو مرتبہ فائرنگ ہو، ایسے ملک میں غریب کیسے محفوظ ہوسکتے ہیں، گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا دیا، پھر کہتے ہیں بہت زبردست گورننس ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ حکمران احتساب میں نہیں، ختم نبوت کیخلاف چور دروازے سے کام کرنے پر اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں، سوائے میرے سارے مولویوں نے ختم نبوت کے خلاف ووٹ دیا اور مولانا فضل الرحمان نے پہلی مرتبہ اس معاملے پر میرا شکریہ ادا کیا۔


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں پینے کا پانی نہیں، لوگ ہیپاٹائٹس سے مررہے ہیں، لوگ آج جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں میں زمانہ طالب علمی سے کرتا ہیں، پنجاب کو تقسیم کرکے اس کی بدمعاشی کو ختم کیا جائے، سارے ممبران قومی اسمبلی بھیڑ بکریاں ہیں، دنیا کی تاریخ میں کسی آدمی کا اسپیکر اتنی مرتبہ بند نہیں ہوا جتنا میرا ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے موقع پر مجھے اسمبلی میں ٹائم ملا اور میں نے تڑکا لگادیا اور ایسا لگایا کہ انہوں نے مجھ سے معافیاں مانگیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام اور طالع آزماں کا خطرہ رہے گا۔


ای پیپر