Photo Credit Yahoo

برطانیہ میں گرمی کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
20 اپریل 2018 (17:53)

لندن: برطانیہ میں گرمی کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ فرانس اور جرمنی بھی متاثر ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو کہ اپریل کے مہینے میں گزشتہ 70 سال کے دوران گرم ترین مہینہ ہے۔

غیرمعمولی درجہ حرارت بڑھنے پرشہری دھوپ کو انجوائے کرنے ساحل پرآگئے۔ ادھرفرانس میں بھی موسم وقت سے پہلے گرم ہوگیا، گرمی بڑھنے پردن کےوقت ایفل ٹاور کی رونق بڑھ گئی ہے اورلوگ پارکوں کا رخ کررہے ہیں۔ جرمنی میں بھی رواں ہفتے گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔


ای پیپر