Photo Credit Yahoo

نیب نے پرویز مشرف کیخلاف شکنجہ کس لیا ،تحقیقات کا حکم
20 اپریل 2018 (17:41)

اسلام آباد قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پرویز مشرف کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کاحکم دے دیا، پرویز مشرف پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں کرپشن کیخلاف جاری کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرنیب نے پرویز مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں پرانکوائری کا حکم دے دیا۔ نیب نے مونس الٰہی اور علیم خان کیخلاف آف شور کمپنیوں کے الزام میں انکوائری کی جانچ پڑتال کرنے اور وفاقی وزیرہاو¿سنگ اکرم درانی کیخلاف بھی کرپشن الزامات کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

اکرم درانی پرمساجد کیلئے اراضی من پسند افراد کوالاٹ کرنے کا الزام ہے۔صدر بینک آف پنجاب نعیم الدین اور یوسف عبداللہ اور کیوبا میں پاکستانی سفیر کامران شفیع ودیگر کیخلاف انکوائری کاحکم دے دیا۔چیف میکنیکل انجینئر ریلوے انکوائری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے مونس الٰہی اور علیم خان کیخلاف آف شور کمپنیوں کے الزام میں انکوائری کاحکم دے دیا ہے۔ نیب اجلاس میں مزید محکموں کے افسران کے خلاف بھی انکوائریوں کا حکم دیا گیا ہے۔


ای پیپر