Photo Credit Yahoo

احتساب عدالت نے شریف خاندان کی حاضری سے استثنیٰ درخواست پر فیصلہ سنا دیا
20 اپریل 2018 (17:15)

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کی حاضری سے استثنیٰ کیلئے دی گئی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ احتساب عدالت نے شریف خاندان کی حاضری سے سات دن استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔ احتساب عدالت نے نیب کو آف شور کمپنیوں سے متعلق حاصل شدہ اضافی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈریفرنس کیس کی سماعت کی جس دوران نوازشریف اور مریم نواز کی ایک دن کی حاضری سے استثیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی تاہم سات روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کو ہدایت کی کہ اگر کسی مجبور ی کی وجہ سے آپ کے موکل پیش نہیں ہوسکے تو دوبارہ اس وقت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے سکتے ہیں لیکن فی الوقت یہ درخواست منظور نہیں۔


ای پیپر