پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کر لیا
20 اپریل 2018 (14:44) 2018-04-20

اسلام آباد: پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ( ن ) نے نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل کرلیا، نام کا اعلان مئی کے وسط تک نہ کرنے پراتفاق کیا گیا ہے ۔


ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتیں سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے نگراں وزرائے اعلی پر بھی مشاورت کر رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق باہم رضا مندی سے نام کا اعلان مئی کے وسط تک التوا میں رکھا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ پر وزیر اعظم شاہد خاقان کو ن لیگ اور خورشید شاہ کو پیپلز پارٹی کی قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔


اس حوالے سے جب خورشید شاہ سے پوچھا گیا کہ نگراں وزیر اعظم کس صوبے اور کون سے شعبے سے ہو گا؟ توخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ بھی کہنا تمام حکمت عملی پر کلہاڑا مارنے کے مترادف ہو گا۔


ای پیپر