پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد 25 ملین ہو گئی ؟
20 اپریل 2018 (14:22) 2018-04-20

لاہور : پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد 25 ملین ہوگئی جبکہ 50 فیصد سے زائد لوگ فیس بک کے ذریعے اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ نے دنیا بھر میں فاصلوں کو سمیٹ دیا ہے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آئے دن انقلاب آرہے ہیںاس لئے ہمیں اپنی صنعت و تجارت کو فیس بک سے منسلک کرکے اپنے تجارتی حجم کو بڑھا سکتے ہیں اپنے نئے کاروبار کی فیس بک کے ذریعے برانڈ اویئرنس کرکے بزنس مین اپنے صارفین تک براہ راست رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔


ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹری ہیڈ فیس بک پاکستان علی خورشید نے آج فیس بک کے ذریعے ای کامرس کے بارے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک کے برانڈ اویئرنس اور ویب سائٹ کنورزن کے تحت بزنس مین 50 فیصد بچت کے ساتھ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکتا ہے۔ فیس بک ایک ایسا میڈیم ہے جو بزنس میں پیدا مسائل کو حل کرنے کی طاقت دیتا ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کسی بھی کاروبار سے متعلق آگاہی، اس کی نشرواشاعت اور خرید میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔


انہوں نے فیس بک کی مختلف خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ فیس بک میں لوکیشن کی سہولت قریبی سٹورز اور برانڈ کی پبلیسٹی اور پی آر بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اپنے ابتدائی دور میں فیس بک اتنا محفوظ مواصلات کا ذریعہ نہیں تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس نے مزید ترقی کر لی ہے ۔ فیس بک کے ذریعے تمام لوگوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر انٹر نیٹ نے اپنے نئے کام بلڈڈونیشن اکٹھا کرنے کی مثال دی۔


ای پیپر