سعودی عرب نے پاکستان سے اہم ترین ایشو پر مدد مانگ لی 
19 ستمبر 2020 (20:50) 2020-09-19

اسلام آباد : سعودی عرب نے ملک میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر اس کھیل کے فروغ کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی۔

اس حوالے سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے میدان میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں کھیلوں کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور تجربات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ای پیپر