سانحہ موٹروے ،مرکزی ملزم عابد علی کا کس اہم سیاسی جماعت سے تعلق ہے ؟بڑی خبر 
19 ستمبر 2020 (18:41) 2020-09-19

لاہور :ملزم عابد علی کا تعلق ایک بڑی سیاسی جماعت سے نکل آیا ،عابد علی بہت سر گرم کارکن ہے ،عابد اسی سیاسی پارٹی کیلئے ہمیشہ سے الیکشن میں بڑا اہم رول ادا کرتا رہا ہے ۔

 سینئر صحافی نے عابد ملہی کے حوالے اہم انکشاف کردیا، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے رانا عظیم نے کہا کہ ایک نیوز بریک کردوں کے ملزم عابد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، اور بہت سرگرم کارکن ہے، اور عابد اسکے لیے الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرتا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون پولیس کارروائی سے اب تک کافی مطمئن ہیں، لیکن خاتون نے عدالتوں کے چکر لگانے اور وقت دینے سے صاف منع کردیا ہے، اس لئے اب غور کیا جارہا ہے کہ اس کیس کا ٹرائل جیل میں کیا جائے،اور جب جیل میں ٹرائل کیا جائے گا تو یہ اینٹی ٹیرراِزم کورٹ میں چلا جائے گا جس پر سماعت جلدی ہوگی اور فیصلہ بھی جلدی آئے گا، یا پھر ایسا بھی نہیں ہوا تو متاثرہ خاتون کا بیان دفعہ ایک سو چونسٹھ کے تحت لے لیا جائے اور پھر کہا جائے کہ آپ جہاں جانا چاہتی ہیں جائیں، قانونی سقم پورے کرلئے جائیں گے۔

اس وقت پورے ملک میں چھاپے مارے جارہے ہیں، عابد کے رشتے داروں کوبھی گرفتار کرلیا،لیکن سسٹم کی خرابی ہے اس لئے اب تک عابد کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، اگر یہ سسٹم درست ہوتا تو کیا روزانہ سڑکوں پر لوٹ مار کرنے والے پکڑے نہیں جاتے، اور اگر یہ لوٹ مار کرنے والا گروہ پکڑا جاتا تو کیا سانحہ ہوتا؟ نہیں ہوتا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب تک سیاسی بھرتیاں ہوتی رہیں گی نظام اسی طرح خراب رہے گا۔


ای پیپر