اے پی سی، میثاق جمہوریت کی طرح کا نیا معاہدہ !
19 ستمبر 2020 (18:29) 2020-09-19

اسلام آباد: ملک بھر میں اپوزیشن کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی میں 11 جماعتوں کا میثاق جمہوریت کی طرح کا نیا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف اے پی سی اتوار کو اسلام آباد میں ہو گی، اس اے پی سی میں حکومت سے جان چھڑانے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں شامل گیارہ جماعتوں کا میثاق جمہوریت کی طرح کانیا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ میثاق جمہوریت کا نام تبدیل اور کچھ ترامیم کی جانے پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی میں اے آرڈی طرز کا باقاعدہ اتحاد بنانے پر بھی مشاورت ہو رہی ہے۔ اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے بھی باقاعدہ تحریری معاہدہ ہو گا۔


ای پیپر