پاکستان میں کرونا وائرس سے متعلق اہم خبر 
19 ستمبر 2020 (18:08) 2020-09-19

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 645 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 7 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 361 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 415 تک جا پہنچی ہے،کورونا وائرس کے ملک میں 6 ہزار 572 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 562 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 92 ہزار 44 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر