خورشید شاہ کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور
19 ستمبر 2019 (17:26) 2019-09-19

اسلام آباد: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خورشید شاہ کا 2 روزہ راہدری ریمانڈ منظور کرلیا۔

 پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے اپوزیشن کیخلاف حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیا۔سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کیخلاف ان کے بینک اکا ونٹس اور بے نامی جائیدادوں کی تحقیقات کی جا رہی تھیں، خورشید شاہ نے اعجاز کے نام سے سکھر، روہڑی میں دو جائیدادیں بنا رکھی ہیں جبکہ لڈومل کے نام پر 11، آفتاب حسین سومرو کے نام پر 10جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔

یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب ) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔


ای پیپر