الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں : خورشید شاہ
19 ستمبر 2019 (14:36) 2019-09-19

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا کے خلاف انکوائریز چل رہی ہیں،خود وزیر اعظم پر انکوائری چل رہی ہے ،مجھے 18 ستمبر کا پیش ہونے کا نیب کا نوٹس ملا اور گرفتار کر لیا گیا، مجھ پر لگنے والے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری زندگی کرپشن کیخلاف عملی جدوجہد کی ہے، ظاہرشدہ جائیداد سے ایک انچ جائیداد زیادہ میری نہیں ہے ،دوسروں کی جائیدادوں کو مجھ سے منسلک کیا گیا ھے ۔ انہوں نے کہا میرا ان جائیداوں سے کوئی تعلق نہیں، ابھی اس کیس کی انکوائری چل رہی تھی، مجھے سیاست کرنی ہے اور سیاست میں رہنا ہے وقت ثابت کرئیگا کہ کوچ سچ بول رہا تھا 32سال پآرلیمنٹ میں گزار چکا ہوںصاف ستھری سیاست ملک اور پآرلیمنٹ کیلئے کی ہے۔

انہوں نے کہا جھوٹے الزامات اور حکومت کے دہرے معیار پر تکلیف ہوئی ہے چیف جسٹس آف پاکستان میرے کیس کانوٹس لیں ۔ان گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو نوٹس لینا چاہیے وزیر آعظم سمیت کئی وزرا کیخلاف نیب کی انکوائریوںچل رہی ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی وزرا کو چھوٹ دی جا رہی ہے ، اپوزیشن کی گرفتاریاں کی جار ہی ہیسب الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔ اگر کرپٹ ہوتا اور میرا ضمیئر مطمئن نہ ہوتا


ای پیپر