مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے : اقوام متحدہ
19 ستمبر 2019 (13:39) 2019-09-19

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کا احترام کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات انتہائی ضروری ہیں، فریقین قبول کریں تو اقوام متحدہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف اپنی خدمات پیش کرسکتے ہیں اور فریقین قبول کرلیں تو اس پر عمل کیا جاسکتا ہے اور دوسری جانب ہم کسی چیز کی حمایت کرسکتے ہیں جس کا اظہار کیا جا چکا ہے اور کیا جاتا رہے گا۔سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے مزید کہا کہ میری رائے واضح ہے کہ علاقے( مقبوضہ کشمیر )میں انسانی حقوق کامکمل احترام کیا جاناچاہئے اور یہ کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کو حل کرنے کے لیے مذاکرات انتہائی اہم ہیں۔


ای پیپر