مظفر گڑھ میں 7 افراد کی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی
19 ستمبر 2019 (11:40) 2019-09-19

مظفرآباد:مظفرگڑھ میں خاتون سے 7 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کی خبر نشر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

مظفرگڑھ کے علاقے میرحاجی میں ریحانہ بی بی نامی خاتون کو اس کے 2 سالہ بچے سمیت مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا۔ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ بعدازاں اسے شکار گاہ لے جا کر 7 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے رات گئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر کیس کے مرکزی ملزم افضل سمیت مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب زیادتی کا شکار بننے والی خاتون کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے لاہور روانہ کر دیا گیا ہے۔


ای پیپر