سعودی عرب کو دفاع کا حق حاصل ہے : مائیک پومپیو
19 ستمبر 2019 (11:21) 2019-09-19

ریاض :امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ ا نہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور امریکا اس حق کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے پیس محل میں ملاقات کے دوران کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی طرف سے سعودی عرب کی بعتیق اور خریص میں ارمکو کے کی تنصیبات پر تخریب کارانہ حملوں کی کی شدید مذمت کی۔  ارامکو تیل تنصیبات پرحملوں میں ایران کا ہاتھ ہے۔ امریکا ان حملوں کی عالمی سطح پر تحقیقات کی حمایت کرنے کے ساتھ تحقیقات میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے ان ایران کی مجرمانہ کارروائیوں کے مقابلہ میں سعودی عرب کی کی سلامتی اور استحکام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ تخریب کاری کے ان حملوں کا مقصد خطے کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنا اور عالمی توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو گزشتہ روز جدہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد سے ملاقات میں ارامکو تیل تنصیبات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور ان حملوں کے بعد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

طیارے میں سفر کے دوران مائیک پومپیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بات وثوق کے ساتھ کہتے ہیں کہ ارامکو تیل تنصیبات پرحملہ حوثی باغیوں کی کارستانی نہیں بلکہ ایران کی کارروائی ہے۔ اسے حوثی حملہ نہیں بلکہ ایرانی تھا۔


ای پیپر