Source : Yahoo

نواز شریف ،مریم نواز رہائی کے بعد لاہور آمد ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
19 ستمبر 2018 (22:00) 2018-09-19

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہائی پانے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف ، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر لاہور پہنچ گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا کی معطلی اور رہائی کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ان کا ضمیر مطمئن تھا، نواز شریف نے مزید کہا کہ اللہ حق اورانصاف کا ساتھ دیتا ہے،اللہ مجھے انصاف دے گا۔

اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد لاہور آمد تک سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز ، نواز شریف مطمئن ہیں ۔اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اور لاہور آمد تک کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال نواز شریف کی کوئی پریس کانفرنس متوقع نہیں اس کا فیصلہ بہت جلد کیا جائیگا ۔

نواز شریف ، مریم نواز اور محمد صفدر کیساتھ شہباز شریف اور جنید صفدر بھی لاہور پہنچے جہاں حمزہ شہباز شریف اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر جہاز سے اترنے کے بعد گاڑی میں بیٹھے جسے حمزہ شہباز شریف ڈرائیور کر رہے تھے۔ گاڑی حج ٹرمینل سے باہر نکلی جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کو دیکھ کر نعرےب بازی شروع کر دی۔ گاڑی میں بیٹھے نواز شریف اور مریم نواز ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔ نواز شریف مریم نواز اور محمد صفدر کی گاڑی قافلے کی صورت میں جاتی امراءکی جانب روانہ ہو گئی ہے۔


ای پیپر