احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا 
19 ستمبر 2018 (18:10) 2018-09-19

لاہور:آشیانہ ہا ؤسنگ سکینڈل میں احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،نیب حکام نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔نیب حکام نے موقف اپنایا کہ فواد حسن فواد کو آبادی کنٹرول کمیٹی کے روبرو بھی پیش کیا جائے گا۔


ای پیپر