Source : Yahoo

تحریک انصاف کے اہم رہنمانے شریف خاندان کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا
19 ستمبر 2018 (17:59) 2018-09-19

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزائیں معطل ہوئی ہیں، ابھی دیگر ریفرنسز میں بھی فیصلے آنا باقی ہیں۔ ان کی منزل اڈیالہ جیل ہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل جاوید نے کہا کہ نواز شریف ، کپیٹن صفدر اور مریم نواز مجرم ہیں اور ان کا جرم موجود ہے، منی لانڈرنگ، کرپشن اور منی ٹریل سمیت جو چیزیں یہ لوگ نہیں بتاسکے وہ اپنی جگہ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہے، انہیں واپس وہیں جانا پڑے گا جہاں سے باہر آرہے ہیں۔


ای پیپر