فوٹوبشکریہ فیس بک

ایشیا کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
19 ستمبر 2018 (16:23) 2018-09-19

دبئی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاک بھارت میچ کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے اور گراؤنڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہو گا۔

بھارت کے خلاف آج کے میچ کے لیے ممکنہ قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہو گی۔

بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شیکر دھاون، امباتی روئیڈو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، خلیل احمد اور یزویندرا چاہل پر مشتمل ہو سکتی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیمیں آج پہلی مرتبہ مدمقابل ہو رہی ہیں۔ اس وقت بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے ویرات کوہلی ٹیم کا حصہ نہیں تاہم ان کی غیر موجودگی میں روہت شرما قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 26 رنز سے شکست دی۔


ای پیپر