فوٹوبشکریہ فیس بک

بھارتی کابینہ نے تین طلاقوں سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دیدی
19 ستمبر 2018 (14:21) 2018-09-19

نیو دہلی: بھارتی کابینہ نے تین طلاقوں سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی، آرڈیننس کے تحت ایک ساتھ تین طلاقیں دینا قابل سزا جرم ہوگا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر گرفتاری اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔

بھارت میں تین طلاقوں پر اب جیل کی ہوا کھانا پڑے گی، نئے قانون کے مطابق پولیس تین طلاقوں کے کیس میں مجرم کو ضمانت نہیں دے سکے گی اور مجسٹریٹ کے پاس مجرم کو تین سال تک قید کی سزا سنانے کا اختیار ہو گا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری پانے والا تین طلاقوں سے متعلق یہ دوسرا آرڈیننس ہے۔ بھارتی حکومت آرڈیننس پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کرانے میں ناکام رہی تھی جبکہ بھارتی سپریم کورٹ تین طلاقوں کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔


ای پیپر