فوٹوبشکریہ فیس بک

ایشیا کپ: بھارتی ٹیم نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
19 ستمبر 2018 (09:28) 2018-09-19

دبئی: ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کی ٹیم کو 26 رنز سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے۔

دھون نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 120 گیندوں پر 127 رنز بنائے ، ریادو نے 70 گیندوں پر 60 سکور کی شاندار اننگ کھیلی ، جادیو نے 28 ، کمار نے 9 رنز بنائے۔

کے ڈی شاہ نے تین ، احسان خان نے دو ، اعزاز خان اور احسان نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، ہانگ کانگ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے جواب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ، کے کے احمد اور چاہا نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔


ای پیپر