فائل فوٹو

مودی نے ایک بار پھر پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی دیدی
19 اکتوبر 2019 (16:36) 2019-10-19

نیو دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی دے دی۔

ہریانہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کا پانی پاکستان نہیں جانے دوں گا، ہمارا پانی پاکستان جاتا رہے اور پاکستان ہرا بھر رہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے، ایک بوند پانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا، پاکستان جانے والے پانی پر بھارتی کسانوں کا حق ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کافی سالوں سے پاکستانی حصے کا پانی روکے ہوئے ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ حکومت پاکستان نے متعدد بار اس مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر بھی اٹھایا لیکن ابھی تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوا۔


ای پیپر