فائل فوٹو

رانا ثناء اللہ کو 15 کلو ہیروئن سمیت گرفتار کیا: شہریار آفریدی
19 اکتوبر 2019 (14:30) 2019-10-19

اسلام آباد: وزیر مملکت سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو 15 کلو ہیروئن سمیت گرفتار کیا، رانا ثناء اللہ کیخلاف ثبوت اور گواہ موجود ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ اے این ایف کسی ملزم کو خود سزا نہیں دے سکتی، جب بھی سیاسی ڈرگ ڈیلرز پر ہاتھ ڈالا گیا اے این ایف کیخلاف میڈیا ٹرائل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہنما ن لیگ اے این ایف حکام کو دھمکیاں دیتے ہیں اور کھلے عام اے این ایف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب کیس کے گواہوں کو فوری طور پر تحفظ فراہم کریں۔

وزیر مملکت سیفران نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر نے اپنی آمدن کا ذریعہ وکالت بتایا ہے، بطور وکیل اُن کا نام کسی عدالت میں نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے 2013 میں 4 مرلے کا پلاٹ لیا جبکہ اُن کو وراثت میں کوئی زمین نہیں ملی۔ رہنما ن لیگ کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟ رانا ثناء اللہ ہیروئن کے قیدی ہیں اور بھاری بینک اکاؤنٹس رکھتے ہیں۔ دفعہ 342 کے تحت ملزمان کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں۔


ای پیپر