فائل فوٹو

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل
19 اکتوبر 2019 (11:43) 2019-10-19

ممبئی: بھارتی فلموں کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو طبیعت بگڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کا علاج جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جگر کے عارضے میں مبتلا معروف اداکار امیتابھ بچن کو خرابی صحت کے باعث نانا وتی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے لیے ایک مخصوص کمرہ تیار کیا گیا ہے جس میں انتہائی نگہداشت کی تمام سہولیات موجود ہیں۔

ہسپتال کے کمرے میں اہل خانہ کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جب کہ خاندانی ذرائع بھی امیتابھ بچن کی بیماری کے حوالے سے چپ سادھے ہوئے ہیں۔ ٹویٹر پر ہمہ وقت موجود رہنے والے امیتابھ بچن نے 5 دن میں صرف 6 ٹویٹس کی ہیں۔

جواں عزم امیتابھ بچن ٹی بی اور ہیپاٹائٹس بی کو شکست دے چکے ہیں۔ ان کا جگر صرف 25 فیصد کام کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ایک بھرپور اور متحرک زندگی گزار رہے ہیں۔

امیتابھ بچن کو ہیپاٹائٹس بی کا مرض 1983 میں ایک بوتل خون کی منتقلی کے دوران لاحق ہوا تھا۔


ای پیپر