فائل فوٹو

ایک سال میں ہونے والی ریکارڈ سرمایہ کاری پر عمران خان کی ٹویٹ
19 اکتوبر 2019 (09:47) 2019-10-19

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 111 فیصد اور غیرملکی نجی سرمایہ کاری میں 194 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملکی برآمدات میں5.6 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 18.6 فیصد کمی واقع ہوئی، معاشی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں اضافہ جاری ہے۔ ایک سال میں معاشی صورتحال میں تبدیلی معاشی ٹیم کی کامیابی ہے۔


ای پیپر