فوٹوبشکریہ فیس بک

ہم نے زمینوں پر قبضے کیے تو آپ بیٹھ کر بانسری کیوں بجاتے رہے: علیم خان
19 اکتوبر 2018 (16:02) 2018-10-19

لاہور: حمزہ شہباز نے پرویز الہی پر الزامات کی بوچھاڑ کی تو صوبائی وزراء اور ق لیگ کے رہنما بھی حمزہ شہباز پر خوب گرجے برسے۔

وزیر بلدیات علیم خان کا حمزہ شہباز پر جوابی وار، کہا پرویزالہیٰ پر الزام دھرنے والے بتائیں پیرا گون پر قبضے کس نے جمائے ؟؟؟ انہوں نے کہا کہ دس سال پنجاب میں حمزہ شہباز کے والد کی حکومت رہی۔ ہم نے زمینوں پر قبضے کیے تو آپ بیٹھ کر بانسری کیوں بجاتے رہے، کارروائی کرکے دکھاتے۔

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان بھی اپوزیشن لیڈر پر چڑھ دوڑے، بولے جعلی تصویر کے معاملے پر کمیٹی بنانی تھی مگر احتجاجی آدھے گھنٹے بعد ہی بھاگ گئے۔ ن لیگ والوں نے غنڈہ گردی سے رسوائی کمائی۔

مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے بھی توپوں کا رخ شہباز شریف کے صاحبزادے کی طرف رکھا۔ کہا حمزہ شہباز جیسے بچوں کی یاد داشت کمزور ہے وہ دن یاد کریں جب پرویزمشرف کے دوست بریگیڈر نیاز کی منت کرتے تھکتے نہیں تھے کہ ہمیں جلدی باہر بھجوائیں۔


ای پیپر