سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کی ڈیتھ بریگیڈ کو ٹھکانے لگا دیا
19 اکتوبر 2018 (14:34) 2018-10-19

ریاض : سعودی عرب کی مشترکہ فورسز نے مملکت کے علاقے جازان میں سرحد کے مقابل یمنی اراضی کے اندر حوثی ملیشیا کے خلاف گھات لگا کر ایک عسکری کارروائی کی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی مشترکہ فورسز زمینی اور میرینز فوجی اہل کاروں پر مشتمل تھی جس نے حوثیوں کے " ڈیتھ بریگیڈ " کو ٹھکانے لگا دیا ۔ سعودی مشترکہ فورسز نے مارٹر گولوں اور توپ خانوں کے ذریعے ڈیتھ بریگیڈ کو نشانہ بنایا اور حوثیوں کی کمک اور امداد کو تباہ کر دیا ۔ اس دوران 20 حوثی باغی ہلاک ہو گئے جب کہ بقیہ دیگر نے راہ فرار اختیار کی ۔ مارے جانے والوں میں دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔ کارروائی میں سعودی فورسز کو اپاچی ہیلی کاپٹروں اور عرب اتحاد کے طیاروں کی معاونت بھی حاصل رہی۔


ای پیپر