فوٹوبشکریہ فیس بک

عثمان ڈار، خواجہ آصف کیخلاف الزام ثابت نہ کرسکے
19 اکتوبر 2018 (14:24) 2018-10-19

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی اہلیت پر سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس فیصل عرب کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار عثمان ڈار، خواجہ آصف کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں کرسکے، خواجہ آصف نے دبئی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات ٹیکس ریٹرن میں ظاہرکی تھیں۔ ان کے خلاف بیرون ملک سے آمدن چھپانے اور اس پر انکم ٹیکس نہ دینے کے کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کئے گئے، خواجہ آصف پر مفادات کے تصادم کا کوئی مقدمہ نہیں بنتا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بات بھی ثابت نہیں ہوسکی کہ خواجہ آصف نے دبئی کمپنی سے غیرقانونی فائدہ اٹھایا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کے لئے بیرون ملک ملازمت کرنا مناسب نہیں۔


ای پیپر