کراچی سے شاہین ایئر لائن کے ڈائریکٹر گرفتار 
19 اکتوبر 2018 (13:59) 2018-10-19

کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شاہین ایئر انٹر نیشنل کے ڈائریکٹر یاور محمود صہبائی کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ دبئی فرار ہورہا تھا۔ واضح رہے شاہین ایئرانٹرنیشنل کے ڈائریکٹر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق شاہین ایئرانٹر نیشنل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایف بی آر کی اربوں روپے کی نادہندہ ہے۔ جبکہ شاہین ایئر انٹرنیشنل کے آپریشنز پر پابندی بھی عائد ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کا کہناہے کہ شاہین ایئر انٹرنیشنل کے دیگر ڈائریکٹرز کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔ 


ای پیپر