فوٹوبشکریہ فیس بک

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم جیت کی طرف گامزن
19 اکتوبر 2018 (12:32) 2018-10-19

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم جیت کی طرف بڑھ رہی ہے، چوتھے دن محمدعباس کی شاندار بولنگ نے شاہینوں کی منزل مزید آسان کردی ہے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 538 رنز کا ہدف دیا تھا، آج کینگروز نے دوسری اننگز 47 رنز ایک آؤٹ سے شروع کی تو فاسٹ بولر محمد عباس ایک بار پھر مہمان ٹیم پر حاوی ہوگئے، انہوں نے یکے بعد دیگرے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عباس نے ٹریوس ہیڈ، مچل مارش اور فنچ کو پویلین بھیجا۔

آج پاکستان کو کپتان سرفراز احمد کی خدمات حاصل نہیں ہیں، وہ کل سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے چیک اپ کے لیے ہسپتال روانہ ہوئے ہیں، ان کی جگہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کر رہے ہیں، جبکہ کپتانی کی ذمہ داری اسد شفیق انجام دے رہے ہیں۔

اس وقت آسٹریلوی ٹیم نے 5 وکٹوں پر 114 رنز بنائے ہیں۔


ای پیپر